Time 01 اپریل ، 2018
کاروبار

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کمی کردی گئی


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تاہم حکومت نے 2 روپے ہی کمی کی منظوری دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 2 روپےکمی کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت 76 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہی رہے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا تھا تاہم اس ماہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کی ہے۔

خیال رہے کہ اوگرا کی جانب وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جب کہ 65 پیسےاضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔

مزید خبریں :