Time 02 اپریل ، 2018
پاکستان

بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نہیں روک سکتا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور جبر سے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا اور ظلم و جبر سے حق خودارادیت کو نہیں دبایا جاسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فیکٹس فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے اور یو این سیکرٹری جنرل کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ محکوم کشمیری 70سال سے بھارتی ظلم کا شکار ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :