Time 03 اپریل ، 2018
پاکستان

سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کمیٹی قائم کردی

طلبہ کے والدین نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں من مانے اضافے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

صوبائی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں محکمہ تعلیم کے افسران اور نجی اسکولوں کے نمائندے شامل ہیں جب کہ کمیٹی نجی اسکولوں میں فیسوں میں اضافے سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرائے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی جون جولائی کی تعطیلات کی فیس سے متعلق بھی حکمت عملی طے کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا تھا اور عدالت نے صوبائی حکومت کو فیسوں میں اضافے کیلئے دوبارہ جائزہ لے کر قوانین بنانے کا حکم دیاتھا۔

مزید خبریں :