Geo News
Geo News

کاروبار
23 جولائی ، 2012

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان اسٹیل ملز کے لیے مالیاتی معاونت کی تجویز زیر غور آئیگی۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے لیے مالیاتی تعاون پر تجویز زیر غور ہوگی۔ اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے لیے 14 ارب روپے کے سرمائے کا انتظام کرنے کے لیے مختلف اقدام پر غور کیا جائے۔ اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کی فیلڈ سے سوئی سدرن کو گیس دینے پر غور کیا جائے گا۔ پاسکو کی اضافی گندم بروقت فروخت نہ کرنے کے نقصانات کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ پاسکو کے لیے گندم ذخیرہ کرنے کے چارجز کی وصولی پر غور کیا جائے گا۔ سوئیڈے ویسٹ کمپنی کے لیے درآمدی مشینری پر ٹیکس کی چھوٹ کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ واپڈا کے پانی کے منصوبوں سے متعلق تجاویز ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ملک بھر میں روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں اور ذخائر کا جائزہ بھی لے گی۔

مزید خبریں :