Geo News
Geo News

پاکستان
23 جولائی ، 2012

متحدہ قومی موومنٹ تمام صوبوں سے انتخابات لڑے گی،وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ تمام صوبوں سے انتخابات لڑے گی،وسیم اختر

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما وسیم اختر نے کہا ہے ک ایم کیو ایم تمام صوبوں سے انتخابات لڑے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم تمام صوبوں سے انتخابات لڑے گی، انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کی بات ابھی قبل از وقت ہے،انفرادی طور پر الیکشن لڑیں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ الطاف حسین نے ملکی مسائل پر گول میز کانفرنس بلانے کی دعوت دی ہے، کانفرنس کا مقصد سیاسی نہیں بلکہ ملکی یکجہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو اے این پی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سیکورٹی اور سیاسی امور پر بات چیت ہو گی۔

مزید خبریں :