صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کے چین میں نئے ریکارڈ

— فوٹو: فلم فیئر ویب سائٹ 

پاکستانی اداکارہ صباقمر اور عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں عامر خان کی ’دنگل‘ اور سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

صباقمر اور عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ نے بھارتی باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے 80 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی۔

فلم کو دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جو کہ چینی فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

فلم نے 2 روز میں ہی 63 کروڑ 6 لاکھ (بھارتی روپے) سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ 

فلم ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں پہلے روز کی کمائی میں عامر خان کی ’دنگل‘ اور سلمان خان ’ بجرنگی بھائی جان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم ’ہندی میڈیم‘ نے پہلے روز 22 کروڑ  6 لاکھ کا بزنس کیا تھا جب کہ ’دنگل‘ نے 12 کروڑ 99 لاکھ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ نے 14 کروڑ 61 لاکھ کی کمائی کی تھی۔

مزید خبریں :