24 جولائی ، 2012
لاہور… لاہور… لاہورمیں ایف آئی اے اورنادراکی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے اولمپک ویزااسکینڈل میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کریک ڈاوٴن شروع کردیاہے،اور 5خواتین سمیت کم از کم12افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابقگرفتار ہونیوالوں کاتعلق نادرا سے ہے جبکہ کیس کا مرکزی کردار عابد چوہدری رپوش ہو گیا ہے۔ اولمپک ویزااسکینڈل سامنے آنے کے بعد وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر ایف آئی اے اور نادراکی مشترکہ انکوائری ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق18 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں سے12نامزد ہیں ان میں سے6افراد کو گرفتارکرنے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نادرا کے2 ملازمین اور 4 ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ، گارڈن ٹاوٴن پاسپورٹ آفس کے4 ملازمین اسلم جیمز، فہیم ، طلعت اور غفار کو معطل بھی کیا ، اور مزید 6افراد گرفتار کئے گئے جن میں سیدواصف عباس زیدی، پروینہ مجید، رخسانہ مقبول، سمیراتبسم،عظمی خلیق اورقدسیہ ادریس شامل ہیں۔