پاکستان
04 فروری ، 2012

ملک بھرمیں عید میلا النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر

ملک بھرمیں عید میلا النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر

کراچی … ملک میں عید میلا النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ملک کے مختلف شہر روشنیوں سے جگ مگا اٹھے ہیں۔حیدرآباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺکی آمد پر ریلی نکالی گئی۔شہر کے مختلف مقامات پر میلاد اور درودوسلام کی محافل کا انعقاد کیاجارہا ہے۔شہر برقی قمقموں سے جگمگارہا ہے۔میر پور خاص میں جا بجا سرکار کی آمد مرحبا اور جشن عید میلاد النبیﷺ مبارک کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔مساجد اور گھر بھی خوبصورت لائٹوں سے سجادیے گئے ہیں۔نوابشاہ میں بھی سرکار دو عالم کے یوم ولادت کے سلسلے درودو سلام کی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔فیصل آباد میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں زورشورسے جاری ہیں۔ شہر رات کے وقت جگ مگ کرتی روشنیوں سے دلکش منظر پیش کررہا ہے۔سیالکوٹ میں بھی شہری مذہبی جوش و خروش سے شہر کو سجانے میں مصروف ہیں۔سرگودھا میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔بہاولپور اور جھنگ میں سرکاری عمارتیں اور بازار روشنیوں کی جھالروں سے سجائے گئے ہیں۔جہلم میں سرکار دو عالم کی خدمت میں نعت کا ہدیہ پیش کرنے کے لئے محفل میلاد منعقد کی جارہی ہیں۔ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے ضلع میر پور، بھمبھر اور کوٹلی میں بھی بارہ ربیع الاول کو پوری عقیدت واحترام سے منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کو بینروں اوربرقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :