Time 18 اپریل ، 2018
پاکستان

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کے بجائے یکم مئی کو ہوگا

ایئر پورٹ کا افتتاح 20 اپریل کی بجائے یکم مئی کو ہوگا جبکہ تین مئی سے فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا— فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے افتتاح کی تاریخ آگے بڑھادی گئی اور اب ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کی بجائے یکم مئی کو ہوگا جبکہ تین مئی سے فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے افتتاح میں تاخیر ایئرپورٹ کے سسٹمز کی حتمی جانچ کیلئے کی گئی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم اب یکم مئی 2018 کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ نیو اسلام آباد ایرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 3 مئی کو ہوگا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز اور دیگر متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جانچ کے دوران نیواسلام آباد ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ میں پائپ لائن پھٹنے سے بیگج ایریا زیرآب آگیا تھا۔

ادھر 20 اپریل کی افتتاحی تاریخ کے پیش نظر ایئرلائنز اور دیگر اداروں نے اپنے عملے کو اسلام آباد بھیجا تھا تاہم اب افتتاح میں تاخیر کے سبب اب نہیں واپس بلایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :