21 اپریل ، 2018
لندن میں علاج کی غرض سے موجود بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پھیلنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آ گئی ہے اور انہں قے زیادہ ہونے اور پانی کی مقدار کم ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر کو ختم کرنے کے لیے سرجری، کیموتھراپی، ریڈی ایشن سے علاج کیا گیا تھا لیکن گلے میں سرجری کے باوجود کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئی ہیں اور کینسر کلثوم نواز کے جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنےکی تشخیص کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو ڈاکٹروں کی اجازت سے ویک اینڈ پر گھر لے کر جا رہے ہیں۔