24 جولائی ، 2012
میہڑ…مسلم لیگ ن کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور انرون سندھ میں ڈاکو راج ہے۔میہڑ میں بیٹو جتوئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بہتر بنانے کے بجائے تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات سے پہلے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہونا چائیے ،لیاقت جتوئی نے کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔