فلم میں شاہ رخ کی بہن کا کردار سلمان کے کہنے پر نبھایا تھا، ایشوریا

بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’جوش‘ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

سابقہ مس یونیورس اور بالی وڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن نے فلم ’جوش‘ میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار نبھانے کی وجہ سلمان خان کو قرار دیا ہے۔

بالی وڈ کی 18 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’جوش‘ میں ایشوریا رائے بچن نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار کیا تھا جس کے باعث انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فلم میں ایشوریا کے مد مقابل اداکار چندر چور سنگھ کو کاسٹ کیا گیا اور دونوں نے فلم میں پریمی جوڑے کا کردار کیا تھا۔

اب سابقہ حسینہ عالم نے خود ہی 18 سال بعد فلم میں شاہ رخ کی بہن کا کردار کرنے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں ایشوریا رائے بچن کا کہنا تھا کہ فلم میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار سلمان خان کی وجہ سے کیا تھا کیوں کہ فلم میں سلو میاں کو چندر چور سنگھ کی جگہ مرکزی کردار نبھانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی وجہ سے فلم ’جوش‘ میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن بعد میں وہ کاسٹ سے الگ ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سلمان خان کو شاہ رخ کے ساتھ کاسٹ کیا جا رہا تھا جس کے باعث ایشوریا نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن بعد میں سلو میاں کسی وجہ سے فلم کی کاسٹ میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے اور دونوں کا معاشقہ طویل عرصے تک چلتا رہا تھا۔

واضح رہے کہ فلم ’جوش‘ 2000 میں ریلیز کی گئی تھی اور یہ باکس آفس پس سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔  

مزید خبریں :