25 جولائی ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ درخواستوں کے مقدمہ کی سماعت کر رہا ہے۔ آج کی سماعت میں درخواست گذاوں کے وکلاء نے دلائل جاری رکھے۔ عبدالرحمان صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ بنیادی حقوق کیخلاف قانون نہیں بناسکتی ،نئے قانون میں ایگزیکٹو کو عدلیہ پر اتھارٹی دیدی گئی، عدلیہ کااختیار کسی طور کم نہیں کیا جاسکتا۔