07 مئی ، 2018
کراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل ہونے والے شپنگ کمپنی کے چائنیز ایم ڈی کے قتل کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی۔
شپنگ کمپنی کے چائینیز ایم ڈی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں 5 فروری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
جیو نیوز کو موصول تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شپنگ کمپنی کے ایم ڈی دوپہر ایک بج کر 33 منٹ پر اپنی رہائش گاہ سے نکلے، ایک بج کر 47 منٹ پر ریسٹورنٹ پہنچے جہاں سے 2 بج کر 34 منٹ پر نکلے اور 2 بج کر 43 منٹ پر جائے واردات پر پہنچے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جس ٹارگٹ کلر نے انہیں قتل کیا اسے پہلی بار سی سی ٹی وی کیمرے پر 12 بج کر 50 منٹ پر دیکھا گیا۔
سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقتول نے اپنی رہائش گاہ سے نکل کر 8 اعشاریہ 3 کلومیٹر راستہ طے کیا۔
رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ چائینیز شہری کا ٹارگٹ کلر 12 بج کر 50 منٹ سے بلاول چورنگی پر موجود تھا جو سی سی ٹی وی میں سفید گاڑی میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک تصویر میں ڈرائیورنگ لائسنس برانچ کے قریب سے ملزم مقتول مقتول کا تعاقب کرتے نظر آ رہا ہے۔
ٹارگٹ کلر اپنی گاڑی میں اسی راستے سے بلاول چورنگی سے فرار ہوتے نظر آیا۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص ثاقب کے موبائل فون کا ضائع کیا گیا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا اور ایک وڈیو میں ثاقب فائرنگ کر رہا ہے اور لکھا تھا کہ کاش چین میرا ٹارگٹ ہوتا، ملزم کے موبائل کے کچھ اور پیغامات بھی ریکور کیے گئے جو مشتبہ ہیں۔