Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
25 جولائی ، 2012

پریانکا’ زنجیر‘ کے ریمیک کی عکسبندی ستمبرسے شروع کروائیں گی

پریانکا’ زنجیر‘ کے ریمیک کی عکسبندی ستمبرسے شروع کروائیں گی

ممبئی…این جی ٹی… صف اول کی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا بالی ووڈفلم ’زنجیر‘ کے ریمیک کی عکس بندیستمبرسے شروع کروائیں گی۔1973 میں بننے والی ماضی کی کا میا ب ترین فلم ’زنجیر‘ کے ریمیک میں فلم کی ہیروئین جیا بچن کا کردارپریانکا چوپڑا نبھا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پریانکاچوپڑا مصروفیت کی وجہ سے ڈائیریکٹرامیت مہرا کو عکس بندی کے لئیتاریخیں نہیں دے پا رہی تھی تاہم اب وہ ستمبر سے فلم کی عکس بندی شروع کروائیں گی ۔ ہدایتکار امیت مہراکے مطابق فلم کی شوٹنگ نومبرتک مکمل کر لی جائے گی جسے اگلے سال2013میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا ۔

مزید خبریں :