کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کے جلوے

ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر واک کرنے والی پہلی پاکستانی اسٹار بن گئیں—رائٹرز۔

پیرس: 71 واں کانز فلم فیسٹیول فرانس میں اپنی پوری رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوئیں۔

رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ماہرہ کے لباس کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے—رائٹرز فوٹو۔

ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کے اس اہم ترین ایونٹ میں شرکت کے لیے گہرے نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جسے زیب تن کرکے وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی تھیں۔

فیسٹیول کے دوران ماہرہ کی بھارتی اداکارہ سونم کپور سے بھی ملاقات ہوئی۔
















سوشل میڈیا پر بھی ماہرہ کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔












کانز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے روانگی سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ 'یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بہت بڑا اعزاز ہے، جہاں تمام نگاہیں مجھ پر لگی ہوں گی'۔

ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں تھوڑی گھبراہٹ ہو رہی ہے لیکن خوشی بھی بہت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کے بہت سے پہلو ہیں، جب ہم جیسے بہت سے فنکار دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں تو اس سے دوسرے لوگوں کو ہمارے بارے میں جاننے کا بہتر موقع ملتا ہے کہ ہم کون ہیں؟'

ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ میں مشہور میک اپ برانڈ کی نمائندگی کررہی ہیں۔

8 مئی کو شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول 19 مئی تک جاری رہے گا۔

ماہرہ نے ریڈ کارپٹ ایونٹ سے قبل اپنی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیں، جنہیں بہت سراہا جا رہا ہے۔





















کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ کی شرکت پر مداحوں سمیت دیگر شوبز اسٹارز بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماورا اور عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ماہرہ کو اس حوالے سے مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔










جس پر ماہرہ نے محبت سے شکریہ ادا کیا۔





خیال رہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے اداکار عدنان صدیقی تھے جنہوں نے 2008 میں ہالی ووڈ فلم ’اے مائیٹی ہارٹ‘ کی اسٹار کاسٹ کے ہمراہ کانز میں شرکت کی تھی، ان کے ہمراہ اداکارہ انجلینا جولی اور بھارتی اداکار عرفان خان بھی تھے۔

اس کے بعد 2013 میں ارمینا خان نے بھی کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

مزید خبریں :