Time 14 مئی ، 2018
پاکستان

وزیر داخلہ احسن اقبال اسپتال سے گھر منتقل


وزیر داخلہ احسن اقبال سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے۔

سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارچ کر دیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں ابھی گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

احسن اقبال نے ڈسچارج ہونے سے قبل اسپتال کی بالکونی میں آ کر قومی پرچم لہرایا۔

احسن اقبال اسپتال سے سیدھے جوہر ٹاؤن قبرستان گئے اور اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

احسن اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی عملے نے اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو حراست میں لیا اور کسی بڑے حادثے کا سدباب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک سے نفرت کے کانٹے ہٹانے کے لیے ابھی کتنی جدوجہد کرنی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ انہیں لگنے والی گولی عمر بھر ان کے جسم میں رہے گی جو انہیں یاد دلاتی رہے گی کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے مزید کتنا کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہدا اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

مزید خبریں :