پاکستان
25 جولائی ، 2012

اولمپک ویزا اسکینڈل:مضبوط شہادتیں ہیں،عدالت میں مقابلہ کرینگے،دی سن

اولمپک ویزا اسکینڈل:مضبوط شہادتیں ہیں،عدالت میں مقابلہ کرینگے،دی سن

لندن…برطانوی اخباردی سن نے کہا ہے کہ اسکے پاس اولمپک ویزا اسکینڈل سے متعلق مضبوط شہادتیں موجود ہیں۔اگر پاکستان نے مقدمہ کیاتو عدالت میں اسکا مقابلہ کرینگے۔حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے مقدمہ کا عندیہ دیئے جانے کے تناظر میں بدھ کی شام دی سن نے کہا کہ ہم اخبار میں شائع ہونے والی اپنی خبر پر قائم ہیں۔اخبار نے مزید کہا کہ برطانیہ میں دہشتگردوں کے داخلے کا شبہ تھا۔یہ خبر عوامی مفاد میں شائع کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

مزید خبریں :