29 مئی ، 2018
سرفراز احمد کی قیادت میں تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ 9 وکٹ سے جیتنے کے بعد گرین شرٹس منگل کی شام لیڈز پہنچ گئے، جہاں جمعہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ پر وہ انگلینڈ کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میں مد مقابل ہوں گے۔
قومی ٹیم ہیڈنگلے پر پہلا پریکٹس سیشن بدھ کو کرئے گی،ہیڈنگلے انگلش کاونٹی یارکشائر کا ہوم گراونڈ ہے،اس میدان پر پاکستان نے انگلینڈ کو صرف ایک ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔
جولائی 1987ء میں عمران خان کی قیادت میں ٹیم پاکستان نے اننگز اور 18رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
ہیڈنگلے پر پاکستان نے جو دس ٹیسٹ کھیلے ہیں ،اسے دو میں فتح اور پانچ میں شکست اٹھانا پڑی ہے۔
پاکستان نے ہیڈنگلے لیڈز پر آخری ٹیسٹ سلمان بٹ کی قیادت میں آسٹریلیا جولائی 2010ءمیں کھیلا تھا،جہاں گرین شرٹس 3وکٹ سے فاتح رہے تھے۔
موجودہ ٹیم میں شامل اظہر علی اور محمد عامر دو ایسے کھلاڑی ہیں ،جو 2010ءٹیسٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان گذشتہ سال یارکشائر کاؤنٹی کے لئے کھیل چکے ہیں۔
ٹیم کو آئندہ سال 29جون کو ہیڈنگلے لیڈز میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان سے میچ کھیلنا ہے۔