فلم ’سنجو‘ کا ٹریلر جاری

— فوٹو: تشہیری پوسٹر 

بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سنجے دت فلم نگری کے پہلے سپر اسٹار ہیں جن کی حیات میں ہی ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی ہے جس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا ہے۔

فلم کا ٹیزر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا اور اب تک اسے 5 کروڑ 13 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

فلم کے ٹیزر نے مداحوں کے انتظار کو اور بھی بڑھا دیا تھا ۔

فلم کے ٹریلر میں اداکارہ سونم کپور، انوشکا شرما سمیت کئی سپر اسٹار نظر آرہے ہیں ۔ فلم کے ٹریلر بھی باقاعدہ جاری ہونے سے قبل ہی مقبولیت حاصل کرچکا ہے اور اسے یوٹیوب پر چند منٹوں میں ہی ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

فلم کا ٹریلر 3 منٹ 4 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں سنجے دت کی جوانی سے جیل یاترا تک کے مناظر شامل ہیں جب کہ ٹریلر میں ممبئی حملوں سے متعلق واقعات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

’سنجو‘ کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا بالی وڈ ٹریلر بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض راج کمار ہیرانی نے سرانجام دیئے ہیں۔ 


مزید خبریں :