Time 01 جون ، 2018
پاکستان

عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں: خواجہ آصف کا عدالتی فیصلے پر رد عمل

سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا: فوٹو/ فائل

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کےبعد خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے، رب العزت کا احسان اور مہربانیوں کا شمار نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ نے فیصلے پر عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔



مزید خبریں :