Geo News
Geo News

کاروبار
26 جولائی ، 2012

کراچی کے عوام سے ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹس کی وصولیوں کا پلان تیار

کراچی کے عوام سے ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹس کی وصولیوں کا پلان تیار

کراچی…ایک طرف عوام کو بجلی نہیں ملتی دوسری طرف بجلی مہنگی کرنے کا عمل رکنے کا نام نہیں لے ر ہا ، نیپرا نے کراچی کے عوام سے جنوری فروری اور مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹس کی وصولیوں کا پلان تیار کر لیا ہے ، کراچی کے شہریوں کیلئے اگست میں بجلی ایک روپے آٹھ پیسے جبکہ ستمبر میں ایک روپے 60پیسے فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی ، نیپرا حکام کے مطابق اگست کے مہینے میں کراچی کے شہریوں سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ایک روپے چار پیسے فی یونٹ وصول کی جائے گی اگست ہی کے مہینے میں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چار پیسے فی یونٹ یونٹ وصول کیئے جائیں گے، مارچ کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ ایک روپے 60پیسے فی یونٹ ستمبر میں وصول کی جائے گی، حکام نے بتایا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولیوں کا نوٹی فکیشن بھی آئندہ دوروز میں جاری کر دیا جائے گا ، معاملہ یہیں نہیں رکے گا نیپرا کے ای ایس کو اپریل اور مئی کیلئے بھی بجلی مہنگی کرنے کی بھی منظوری دے چکا ہے جو اپریل کیلئے ایک روپے 14پیسے جبکہ مئی کیلئے باون پیسے فی یونٹ ہے، جنوری فروری اور مارچ کی وصولیوں کے بعد کراچی کے شہری اپریل اور مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ ادا کریں گے ۔

مزید خبریں :