Can't connect right now! retry

پاکستان
13 جون ، 2018

ن لیگ نے چوہدری نثار کا ٹکٹ کسی اور امیدوار کو دینے کا فیصلہ کرلیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جگہ انجنیئر قمرالسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2018 کیلئے بیشتر پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کل شام یا جمعہ کی صبح تک کیا جائے گا، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جگہ انجنیئر قمرالسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جاوید ہاشمی ملتان سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف لاہور اور سوات سے الیکشن لڑیں گے، مریم نواز کو بھی لاہور سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ، رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق عابد شیرعلی، خواجہ آصف، خرم دستگیر،احسن اقبال، جاوید لطیف بھی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مری کے علاوہ اسلام آباد سے بھی الیکشن لڑنے کا بھی امکان ہے۔

حمزہ شہباز، ایازصادق، پرویز ملک، سعد رفیق، روحیل اصغر، سائرہ افضل تارڑ، شیخ فیاض، جنید انوار، اسد الرحمان رمدے، ارشد لغاری، پیرعمران شاہ، چوہدری اشرف، طفیل جٹ، عثمان ابراہیم، حنیف عباسی، ملک ابرار، چوہدری دانیال، امیر مقام، مشاہد اللہ خان، ڈاکٹر افنان اور شیخ آفتاب کو بھی پارٹی ٹکٹ مل گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد سے سردار مہتاب یا مرتضیٰ جاوید عباسی الیکشن لڑیں گے اس حوالے سے ٹکٹ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

خیال رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل اس وقت جاری ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM