26 جولائی ، 2012
نوکنڈی…نوکنڈی کے علاقے میں غیرقانونی طور پر سرحد پارکرنے کی کوشش کرنے والے 107افغان باشندوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی کی خاران رائفلز نے نوکنڈی کے علاقے میں پاک۔ ایران سرحد کے قریب سے ایک کارروائی میں غیرقانونی طور پرسرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے ایک سو سات افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا جبکہ اسی کارروائی میں افغان باشندوں کو لیجانے والے10پاکستانی ڈرائیوروں کوبھی حراست میں لے لیا اور ان کی پانچ گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔