26 جولائی ، 2012
کراچی … وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دنوں میں نواز شریف جیل میں ہوں گے یا جدہ میں۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت کا نام ہے اور ہمارے کارکنوں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکن وقتی طور پر ناراض تو ہو سکتے ہیں لیکن پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم احتساب پر یقین رکھتے ہیں لیکن بی ایم ڈبلیو گاڑیاں امپورٹ کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔