فلم سنجو کا ایک اور گانا 'روبی روبی' ریلیز کردیا گیا

فلم سنجو کے گانے 'روبی روبی' کا ایک منظر—.فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے تو پہلے ہی فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا تھا اور اب ریلیز کیے گئے فلم کے دوسرے گانے ’روبی روبی' نے 80 کی دہائی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔

فلم سنجو کا یہ گانا ’روبی روبی‘ گلوکار ششوانت سنگھ اور پوروی کوتش نے گایا ہے، جسے اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے اور اس کی شاعری ارشاد کامل نے لکھی ہے۔

فلم کا گانا 80 کی دہائی کے پاپ گانوں کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلم کے دو گانے ریلیز کیے گئے ہیں جنہیں سنجے دت کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔


خیال رہے کہ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جب کہ ان کے والد کا کردار اداکار پریش راول کریں گے۔

فلم کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور اور وکی کوشال بھی شامل ہیں جب کہ فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکار کے طور پرشرکت کریں گی۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



مزید خبریں :