21 جون ، 2018
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کے حوالے سے کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں اور اب بالآخر دونوں کی شادی کی تاریخ منظرِعام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر رواں برس 10 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کا مقام بنگلور ہوگا یا پھر انوشکا اور ویرات کی طرح شادی اٹلی میں ہوگی اور استقبالیہ تقریب بھارت میں ہوگی۔
دپیکا اور رنویر اس شادی کو 'پرفیکٹ ویڈنگ' بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کی تاریخ سب تیاریوں کا آغاز کرنے کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔
مداحوں کی جانب سے اسٹار جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
سلور اسکرین پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی نے متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔