Time 25 جون ، 2018
انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ کے بچپن کی تصویر دیکھ کر دپیکا حیران، دیگر اسٹارز کے دلچسپ تبصرے

بالوں کے اسٹائل کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ کو بچپن سے ہی فیشن اور اسٹائلنگ کا کتنا شوق رہا ہے—۔

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر اپنی مختلف انداز کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تو حیران کرتے ہی رہتے ہیں، لیکن اب انہوں نے اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرکے اپنی بہترین دوست اور ممکنہ لائف پارٹنر دپیکا پڈوکون کو بھی حیران کردیا۔

رنویر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایک وہ کہیں سے بھی رنویر نہیں لگ رہے، لیکن بالوں کے اسٹائل کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی فیشن اور اسٹائلنگ کا کتنا شوق رہا ہے۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ' 1985 سے ہر چیز میں پہل کرنے والا'۔

یہاں انہوں نے 'Avant Garde' کا لفظ استعمال کیا، جس سے مراد ایک ایسا انسان ہے جو ہر چیز، ہر فیشن یا آئیڈیا میں پہل کرے اور پیش رو کا کردار ادا کرے۔

Avant Garde Since 1985

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on


اب اداکار نے تو یہ تصویر پوسٹ کردی، لیکن دپیکا کو شاید یقین نہیں آیا کہ یہ رنویر ہوسکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک ایموجی کے ساتھ تبصرہ کیا، 'نہیں ں ں ں'۔

جس پر رنویر سنگھ نے بھی دوبدو جواب دیتے ہوئے لکھا، 'بدقسمتی سے۔۔۔۔ہاں'۔

اسکرین گریب—۔

واضح رہے کہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دپیکا اور رنویر رواں برس 10 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، دونوں اداکار اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر دلچسپ تبصرے کرتے رہتے ہیں۔

رنویر سنگھ کی اس بچپن کی تصویر پر ارجن کپور سمیت دیگر بالی وڈ اسٹارز نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

ریپر بادشاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، 'یہ لونڈہ جہاں بھی دِکھے، پکڑ کر جیل میں ڈال دو۔'

یش راج فلمز کی کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما نے لکھا، 'مجھے خوشی ہے کہ میں آپ سے پہلے نہیں ملی، ورنہ آپ کو چائلڈ آرٹسٹ ولن کے طور پر کاسٹ کرلیا جاتا۔'

دوسری جانب بالی وڈ اداکار انیل کپور نے اس تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'جب میں نے ایک پارٹی میں پہلی مرتبہ یہ لُک دیکھی تھی تو میں نے بتایا تھا اور میں اب بھی بتا رہا ہوں کہ آپ بہت آگے جائیں گے اور دھاڑیں گے، اور چیتے! یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے'۔



مزید خبریں :