دنیا
27 جولائی ، 2012

چلی : تیز ہواؤں سے متعدد گھر تباہ، درجنوں پروازیں معطل

سانپاگو… چلی میں تیز ہواؤں سے متعدد گھر تباہ جبکہ درجنوں پروازیں معطل ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی میں چلنے والی تیز ہواؤں کی شدت 180 کلو میٹر فی گھٹنہ تھی جس کے باعث رہائشی علاقوں کے کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور لوگوں کے لئے پیدل چلنا دشوار ہوگیا۔ تیز ہواؤں کے باعث درجنوں پروازوں کو معطل کردیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چلی میں موسم گرما کے دوران اس طرح کی ہوائیں معمول کی بات ہے تاہم گزشتہ روز چلنے والی تیز ہواؤں کی شدت موسم کے حوالے سے غیر متوقع تھی۔

مزید خبریں :