Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
27 جولائی ، 2012

آسٹریلوی شعبدہ باز نے تیزدھا ر تلوار نگل کر سب کو حیران کر دیا

آسٹریلوی شعبدہ باز نے تیزدھا ر تلوار نگل کر سب کو حیران کر دیا

لندن … تلواروں سے جنگیں لڑنے کے بارے میں تو سنا تھا تاہم لندن میں ایک آسٹریلوی شعبدہ بازنے تیز دھا ر تلو ار نگلنے کا حیرت انگیز مظاہرہ پیش کیا۔ اپنے فن میں ماہر اس نوجوان نے نہ صرف پوری تلوار کو اپنے حلق میں اتار لیا بلکہ لوہے کے آنکڑے کو بھی اپنے چہر ے کے آرپار گزارنے کے حیرت انگیز کما لات دکھائے، جس کے دوران اسے خراش تک نہ آئی۔ اسپیس کاوٴ بوائے کے نام سے مشہور یہ شعبدہ باز 16 سال کی عمر سے خطرناک کرتب دکھا رہا ہے جس میں اب وہ بے انتہا ماہر ہوگیا ہے اور 18 تلواریں ایک ساتھ نگلنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکا ہے ۔

مزید خبریں :