27 جولائی ، 2012
پشاور … ایف آئی اے نے پشاورمیں ایک کارروائی کے دوران جعلی ویزا لگے پاسپورٹ اور سرکاری محکموں کی مہریں برآمد کرکے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی ا ے کی ٹیم نے ڈبگری میں واقع زرقا ٹریولز ایجنسی کے دفترپر چھاپہ مارا، دفتر سے 30 پاسپورٹ برآمد ہوئے جن پر ملائیشیا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ جبکہ سرکاری محکموں کے جعلی مہریں اور جعلی تعلیمی اسناد برآمد کرکے آصف الاسلام نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کے چھاپہ کے بعد بھی ٹریول ایجنسی کھلی رہی۔ جیو نیوز کی ٹیم نے جب متعلقہ ٹریولنگ ایجنسی کا دورہ کیا تو ملازمین نے بتایا کہ پکڑے گئے پاسپورٹس پر اصلی ویزے لگے ہیں، تاہم کچھ دیر بعد ہی ملازمین دفتر بند کرکے چلے گئے۔