Time 18 جولائی ، 2018
پاکستان

کراچی میں ایک اور گدھا بدترین تشدد کا نشانہ بن گیا

گدھے کا ایک آنکھ سے محروم کردیا گیا—اے سی ایف۔

کراچی: ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے پر تشدد کی خبر کے محض دو روز بعد ایک اور گدھے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس گدھے کو بھی این جی او عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن (اے سی ایف) نے ریسکیو کیا جسے اب طبی امداد دی جارہی ہے۔

این جی او نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے رپورٹ ہوا تھا۔ بظاہر گدھے کے سر پر کسی تیز دھار آلے یا پتھر سے بار بار مارا گیا۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ چوٹیں اتنی گہری ہیں کہ گدھے کی کھوپڑی تک دیکھی جاسکتی ہے جبکہ زخم کی جگہ پر کیڑے بھی پڑ گئے تھے۔ یہاں تک کے اس کو ایک آنکھ سے بھی محروم کردیا گیا۔

این جی او کے مطابق گدھا کا خون اتنی تیزی سے بہہ رہا تھا کہ کئی بالٹیوں کی ضرورت پڑگئی۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ گدھے کو طبی امداد دی گئی اور اب اس کا خون بہنا رک گیا ہے جبکہ اس کے زخم سے کیڑے مکمل طور پر ختم کردیے گئے ہین اور اسے صاف کیا گیا ہے۔

پیر کو ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران ایک اور بدقسمت گدھے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا کیوں کہ اس پر ایک سیاسی حریف کا نام لکھا ہوا تھا۔

گدھے کو کئی مرتبہ منہ اور پیٹ پر مکے مارے گئے، اس کی ناک توڑ دی گئی، پورے جسم پر لاتیں ماری گئیں جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔

انسانوں یا کہیے حیوانوں کی سفاکی یہیں ختم نہیں ہوئی۔ بے ہوش ہونے کے بعد اس گدھے کو ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا، یہاں تک کے اس پر گاڑی بھی چڑھ گئی۔

مزید خبریں :