دنیا
28 جولائی ، 2012

نیپال:جیب کھائی میں گرنے سے 14افراد ہلاک

نیپال:جیب کھائی میں گرنے سے 14افراد ہلاک

کھٹمنڈو…نیپال میں جیب کھائی میں گرنے سے 14افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقع جنوبی نیپال میں اُس وقت پیش آیا جب زائرین کوہندوٴوں کی مقدس جگہ لے جانے والی جیپ سو میٹر گہرائی میں دریا میں جا گری۔جیپ دارالحکومت کھٹمنڈو سے مغرب میں120کلو میٹر دورزائرین کو پالپا قصبے میں ہندووٴں کے مقدس مقام ریدی لے کر جارہی تھی۔واقع جمعہ کو رات گئے پیش آیا لیکن علاقہ مکینوں کو اِس کا پتہ صبح چلا جنہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ مرنے والوں کی تلاش کا کام ابھی جاری ہے۔

مزید خبریں :