Geo News
Geo News

پاکستان
28 جولائی ، 2012

ویزااسکینڈل : رحمان ملک کی عابد چودھری کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت

ویزااسکینڈل : رحمان ملک کی عابد چودھری کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایف آئی اے کو اولمپکس پاسپورٹ اسکینڈل کے کردار عابد چودھری کو گرفتار نہ کرنے اور اس سے متعلقہ تفصیلات لیکر رپورٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے عابد چودھری سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ملاقات کرکے اسکینڈل سے متعلق تمام تفصیلات لی جائیں، وزیرداخلہ نے کہاہے کہ عابد چودھری کو ہراساں کیا جائے نہ ہی اسے گرفتار کیا جائے ، رحمان ملک نے ایف آئی اے سے تمام تر تفصیلات آج طلب کررکھی ہیں ۔

مزید خبریں :