04 فروری ، 2012
بھیرہ … پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ ججوں،جرنیلوں اور بیوروکریسی کی طرح پارلیمنٹ کو بھی آئینی مدت پوری کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ بھیرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آئینی تقاضا ہے، سازشوں سے رک نہیں سکتے، آرٹیکل 6 کے تحت عدالتی چھتری میں مارشل لاء کے نفاذ کا راستہ بھی بند ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اکیس ٹوپیاں پہن کر حکومت کرنے والوں کے دور میں ڈینگی اور دل کے امراض میں مبتلا ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ڈینگی اور مضر ادویات کے سبب ہلاکتوں پر قصاس اور دیت کے قانون کے تحت قتل بل سبب کے مقدمات درج کیے جانے چاہئیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب اوور ڈرافٹ پر چل رہاہے، کاروباری حکومت اسے چلانے کی اہل نہیں۔