27 جولائی ، 2018
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ سائن کرنے کے بعد چھوڑی دی۔
سلمان خان اور پریانکا چوپڑا 10 سال بعد ایک ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے والے تھے جس پر اداکارہ اور سلو میاں نے خود ہی ٹوئٹر پر مداحوں کو فلم میں کام کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔
لیکن اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے اور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم چھوڑ دی ہے۔
فلم کی شوٹنگ کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اچانک پریانکا فلم کی کاسٹ سے الگ ہوگئی ہیں جس پر خود بھی سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس ظفر حیران ہیں۔
پریانکا کے فلم چھوڑنے کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور ان کی پردیسی بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی خبریں بھی گرم ہیں۔
دوسری جانب فلم ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی پریانکا کے فلم چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔
علی عباس ظفر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پریانکا فلم بھارت چھوڑ گئی ہیں جس کی وجہ بہت خاص ہے اور انہوں نے اس فیصلے کی مختصر وجہ بتائی جس پر ہم خوش ہیں اور ان کی خوشگوار زندگی کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہونی ہے جس میں سلمان خان کے مدمقابل پریانکا چوپرا اور ڈشا پٹانی کاسٹ تھیں لیکن اب پریانکا کے نکل جانے کے بعد نئی اداکارہ کی تلاش شروع کردی ہے۔