Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
28 جولائی ، 2012

مضبوط ترین دانت،امریکی شخص نے دانتوں سے گاڑی کھینچ لی

مضبوط ترین دانت،امریکی شخص نے دانتوں سے گاڑی کھینچ لی

نیو یارک…دانتوں سے اخروٹ توڑنا ہی صرف کوئی مشکل کام نہیں بلکہ اس بھی زیادہ مشکل کام ہے ان سے کوئی بھاری بھرکم گاڑی کھینچنااور ایسا کرنے والے کومضبوط ترین دانتوں والا شخص نا کہیں تو کیا کہیں؟۔امریکا سے تعلق رکھنے والےIgor Zaripovکو اگر دنیا کا طاقتور ترین آدمی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ نوجوان ناصرف اپنے جسم کا وزن دانتوں پر اُٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ انکی مدد سے ایک عام سائز کی گاڑی بھی باآسانی کھینچ سکتا ہے۔حال ہی میں Zaripov نے اپنے مضبوط دانتوں کی مدد سے گاڑی کوصرف15اعشاریہ7سیکنڈمیں تیزی سے30میٹر تک کھینچنے کا منفردکارنامہ سر انجام دیا۔Zaripovکے اس کارنامے کو تیز رفتاری سے گاڑی کو مقررہ فاصلے تک کھینچنے کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔

مزید خبریں :