28 جولائی ، 2012
کیلی فورنیا…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں برقی طاقت سے چلنے والے جہازنے تیز رفتار اڑان مکمل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ Long-ESA نامی اس الیکڑک ہوائی جہاز نے امریکا کی فضائی بلندی میں 202.6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ کر ایک کامیاب ٹیسٹ پرواز مکمل کی جسے دنیا کے تیز ترین الیکڑک ہوائی جہاز کی حیثیت سے ورلڈ ریکارڈ بُکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔