پاکستان
04 فروری ، 2012

کوئٹہ: بختیار آباد فائرنگ واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن قائم

کوئٹہ: بختیار آباد فائرنگ واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن قائم

کوئٹہ . . . . . وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بختیار آباد فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہائی کورٹ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کردیا، واقعہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سمیت دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آج بختیار آباد میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ اور اس موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے، اس واقعہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کردیا جس کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے جج کریں گے اور اس کمیشن میں ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی شامل ہوگا۔

مزید خبریں :