18 اگست ، 2018
لاہور: پنجاب کے لیے تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
عثمان بزدار نے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 24 لاکھ روپےمالیت کے 3 ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔
دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور50ہزار روپے کا فرنیچر ہے جب کہ ان کے چار بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
عثمان بزدار کی جیو سے گفتگو
دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوں گا، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پسماندہ علاقے کو نمائندگی دی۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کارکردگی دکھائیں گے جو ماضی میں کسی وزیراعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔