Geo News
Geo News

دنیا
29 جولائی ، 2012

شام میں اغواء کرنیوالے گروہ میں بر طانوی بھی شامل ہیں،برطانیہ

شام میں اغواء کرنیوالے گروہ میں بر طانوی بھی شامل ہیں،برطانیہ

لندن…برطانوی محکمہ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں برطانوی فوٹو گرافر اور اس کے ساتھی کو اغواء کرنے والے گروہ میں برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق برطانوی فوٹو گرافرجون کینٹ لیJohn Cantlie اور اس کے ڈچ ساتھی جیروئین اورلیمینز Jeroen Orlemans کوشامی حدود کے اندر ترکی سے ملنے والی سرحد کے قریب سے اغوا ء کیا گیا ۔ اخبار کے مطابق انہیں اغواء کرنے والے انتہا پسند گروہ نے دونوں پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباوٴ بھی ڈالا اور فرار کی کوشش پر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ تاہم شامی حکومت سے لڑنے والے فوجی دستوں کی مداخلت پر برطانوی شہری اور اس کے ساتھی کورہا کردیا گیا۔بازیابی کے بعد کینٹلی نے تو اب تک اپنے اغواء سے متعلق کچھ نہیں بتایا لیکن ڈچ شہری اورلیمن نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں اغواء کرنے والا گروہ 30 سے سو افراد پر مشتمل تھا اور اس کے افراد برمنگھم کے لہجے میں ان سے انگریزی بول رہے تھے۔ برطانوی اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس12گروہ میں برطانوی لہجہ رکھنے والے افراد کی تعداد کم از کم چھ تھی۔ اخبار کے مطابق اس کیمپ میں پاکستان،بنگلادیش اور چیچنیا سمیت مختلف ملکوں کے باشندے موجودتھے لیکن کوئی شامی باشندہ شامل نہیں تھا۔

مزید خبریں :