20 اگست ، 2018
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کو جیل میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ انہیں تاحال سرکاری اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں ایک سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
چند روز قبل بھی کیپٹن صفدر کو گردے کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔