Time 23 اگست ، 2018
دنیا

مناسک حج کی ادائیگی کا آخری مرحلہ

مناسک حج کی ادائیگی کے آخری مرحلے میں تینوں شیطانوں کی رمی کی جائے گی—.اسکرین گریب

دنیا بھر سے  آئے ہوئے لاکھوں حجاج مناسک حج کا آخری مرحلہ مکمل  کرکے آج شام منیٰ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔

حجاج کرام آج بھی تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے، جس کے بعد شام کو منیٰ سے مکہ مکرمہ کی طرف روانگی ہوگی۔

یوں خیموں کی بستی آج رات سے پھر آئندہ سال حج تک کے لیے خالی ہوجائے گی۔

مکہ مکرمہ سے حجاج پھر مدینہ منورہ جائیں گے اور وہاں اپنی زیارتیں مکمل کریں گے۔

سعودی حکام کے مطابق اس سال 23 لاکھ 71 ہزار سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کاسب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجدنبویؐ میں ہوا، جس کے بعد حجاج کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ سے زائد جانور قربان کیے گئے۔

اس مقصد کے لیے منیٰ، مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

32 پاکستانی عازمین کا انتقال

پاکستان حج مشن کے مطابق اس سال حجاز مقدس میں اب تک 32 پاکستانی عازمین کا انتقال ہوا۔

دوسری جانب 110 بیمار پاکستانیوں کو 14 خصوصی گاڑیوں کے ذریعے مناسک حج کی سہولت فراہم کی گئی۔

 

مزید خبریں :