دنیا
Time 23 اگست ، 2018

امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم کو فون: مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

 امریکی وزیر خارجہ نے تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے پاکستان کی اہمیت کا ذکر کیا۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کو فون کر کے انہیں مبارکباد پیش کی اور نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران وزیراعظم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مائیک پومپیو نے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جب کہ بات چیت کے دوران انہوں نے تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے پاکستان کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے کلیدی کردار پر بھی بات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو دورہ بھارت سے قبل 5 ستمبر کو پاکستان آئیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے تاہم سرکاری طور پر اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :