پاکستان
Time 07 ستمبر ، 2018

عاطف میاں کو استعفے کا کہنے پر رکن مشاورتی کونسل عاصم اعجاز احتجاجاً مستعفی

مدد کے لیے ہر وقت تیار ہوں، عاصم اعجاز۔ فوٹو: ٹوئٹر/عاصم اعجاز

عاطف میاں کو استعفے کا کہنے پر مشاورتی کونسل کے رکن عاصم اعجاز خواجہ احتجاجاً مستعفی ہو گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت علما اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

بعد ازاں عاطف میاں نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ وہ پاکستان سے بے پناہ محب کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

عاطف میاں نے لکھا کہ ان کی دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور کام کرے تاکہ پاکستانی قوم آگے بڑھ سکے۔

حکومت کی جانب سے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالے جانے پر ای اے سی کے رکن عاصم اعجاز خواجہ نے احتجاجاً کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عاصم اعجاز خواجہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں لکھا کہ مدد کو ہر وقت تیار رہوں گا۔

مزید خبریں :