پاکستان
21 دسمبر ، 2011

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،میمو کے جواب مختلف پہلوؤں پرغور

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،میمو کے جواب مختلف پہلوؤں پرغور

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،میمو کے جواب مختلف پہلوؤں پرغور
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے، تمام فیصلے آئین اور قانون کے تحت کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے میمو معاملہ پر متوقع وفاق کے جواب سے متعلق مختلف پہلوؤں پر پیپلز پارٹی راہنماوں کو بریف کیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے وزراء اور راہنماؤں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اٹارنی جنرل نے میمو معاملے پر اجلاس کے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا، اٹارنی جنرل نے اجلاس کو آرمی چیف کے سپریم کورٹ کو جواب الجواب سے بھی آگاہ کیا، پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے صدر اور وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ کو متوقع جواب الجواب دینے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں میمو معاملے کے تمام پہلوں پر غور کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے میمو معاملہ پر متوقع حکومتی جواب سے متعلق مختلف پہلوں پر اجلاس کو بریف

مزید خبریں :