Geo News
Geo News

پاکستان
30 جولائی ، 2012

لاپتہ نوجوانوں کے کیس کی سماعت،سندھ ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ نوجوانوں طارق بلوچ اور دلاور کے مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو 7 اگست کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خان بی بی کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل محمد فاروق نے موقف اختیار کیا کہ طارق بلوچ اور دلاور کو اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کیا جس کی خبر مقامی اخبار میں شائع ہوئی لیکن پولیس انکار کررہی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھی ابھی تک اہل خانہ اور والدین کو بلا کر کوئی تفصیلات نہیں لیں۔عدالت نے ایس ایس پی ایس آئی یو کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ سے بیان لینے کے بعد سات اگست کو رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :