13 ستمبر ، 2018
فاروق ستار نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
فاروق ستار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر رکن رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے استعفی دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز سے اس قسم کی اطلاعات میڈیا پر زیر گردش ہیں کہ فاروق ستار تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور خود فاروق ستار نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی تھی کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پر دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔
اس سے قبل رواں برس فروری میں بھی کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے۔
پہلے فاروق ستار نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو تحلیل کیا اور پھر رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو ہی پارٹی صدارت سے ہٹا دیا تھا۔