30 جولائی ، 2012
راولپنڈی…ایفیڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔اے این ایف ذرئع کے مطابق حنیف عباسی کی کمپنی نے پانچ سو کلو ایفیڈرین کا غیر قانونی کوٹہ حاصل کیا تھا۔ان ذرئع نے بتایا کہ مسلم لیگی رہنماء کے خلاف مقدمہ اے این ایف تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔جیو نیوز کے نمائندے ارشاد قریشی کے مطابق اس سے قبل اسی کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی ٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیرصحت مخدوم شہاب کے خلافبھی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ادھر حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایفیڈرین کا پانچ سو کلو گرام کا کوٹہ قانونی ہے۔میرے خلاف شیخ رشید اور اے این ایف کی ملی بھگت سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اے این ایف رپورٹ میں بھی درج ہے کہ کوٹہ قانون کے مطابق ہے۔