Geo News
Geo News

پاکستان
30 جولائی ، 2012

موجودہ اتحادی حکومت میں ادارے تباہ ہو گئے،لیاقت بلوچ

لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ،ق لیگ ، اے این پی اور ایم کیو ایم کی اتحادی حکومت میں ادارے تباہ اور عوام مفلوک الحال ہو گئے، اپنے ایک بیان میں ان کہنا ہے کہ روٹی کپڑے اورمکان کے دعوے داروں نے عوام کوفاقے ، کفن اور قبرستان ہی دیئے ،ریلوے جیسے قومی ادارے کوکھوکھلا کر دیا،ٹرینیں بند ہو گئیں، نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ریلوے کے پاس ٹرینیں چلانے کیلئے ڈیزل تک نہیں رہا۔

مزید خبریں :